لاہور: پاکستانی اداکارہ سکینہ خان کی مکہ مکرمہ میں نکاح اور پھر عمرہ ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نکاح سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں نکاح کے موقع پر تقسیم کیے جانے والے چھواروں کی تصویر پوسٹ کی جس میں آبِ زم زم بھی شامل ہے اور ساتھ ہی ایک کارڈ بھی موجود ہے جس پر نکاح اور عمرہ پرنوبیاہتا جوڑی کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پیج کی جانب سے سکینہ خان کے نکاح کے دعوت نامے کی بھی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ان کے دلہا کا نام رومان درج ہے۔
