ہفتہ, اگست 16, 2025
انٹرٹینمنٹزیادہ تر مرد غلط انداز میں بیٹھ کر دوسروں کی بے ادبی...

زیادہ تر مرد غلط انداز میں بیٹھ کر دوسروں کی بے ادبی کرتے ہیں، رباب مسعود

لاہور: سابقہ ماڈل رباب مسعود نے کہاہے کہ بعض مرد و عورتیں محفل میں بیٹھ کر اکثر بہت تیز آواز میں بولتے اور بلند آواز میں ہنستے ہیں، جو کہ اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔

نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا زیادہ تر مرد جب بیٹھتے ہیں، چاہے وہ کتنے ہی پڑھے لکھے، خوشحال یا تعلیم یافتہ کیوں نہ ہوں، وہ اکثر غلط انداز میں بیٹھتے ہیں، وہ ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھ دیتے ہیں اور ان کا پاوں عموما کسی دوسرے شخص کے چہرے کی طرف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح سے بیٹھ کر وہ ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کی بے عزتی کر رہے ہوتے ہیں اور اس دوران وہ اپنے پاں کو مسلسل حرکت میں بھی رکھتے ہیں، جو کہ بے ادبی ہے۔

رباب مسعود کے مطابق ان کے ساتھ بیٹھنے والا جو بھی ہو، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، انہیں اس طرح سے بیٹھنا زیب نہیں دیتااور یہ بنیادی آداب ہر ایک کو معلوم ہونے چاہئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!