امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکریج میں ایک شخص سڑک سے گزر رہا ہے-(شِنہوا)
اینکریج(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ امریکی ریاست الاسکا میں ہونے والی ملاقات کی ناکامی کے امکانات 25 فیصد ہیں۔
فاکس نیوز ریڈیو کو ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ پوتن کے ساتھ ان کی ملاقات "شطرنج کے ایک کھیل” کی مانند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پوتن روس-یوکرین تنازع پر کوئی معاہدہ کرنے کی جانب پیش رفت کی نیت سے آ رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر اس ملاقات کے دوران مثبت پیش رفت ہوتی ہے تو یہ ایک دوسری ملاقات کی بنیاد رکھے گی جس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے بدھ کو خبردار کیا تھا کہ اگر پوتن یوکرین کے ساتھ جاری تنازع میں جنگ بندی پر آمادہ نہ ہوئے تو روس کو "انتہائی سخت نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔
