جمعہ, اگست 15, 2025
پاکستانراولپنڈی، تشدد سے ہلاک بیوی کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام،...

راولپنڈی، تشدد سے ہلاک بیوی کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام، خاوند کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے تشدد سے ہلاک بیوی کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنا کر شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق 10 اگست کو دھمیال کے علاقے گرجا روڈ سے مسماة ثمینہ کو خاوند اور بیٹے نے ہسپتال منتقل کرکے سیڑھیوں سے گر کر سر اور جسم پر چوٹیں لگنا بتایا۔

14اگست کو مسماة ثمینہ کے دم توڑنے پر ورثاء لاش تابوت میں بند کرکے خاموشی سے لے کر کوٹ ادھو روانہ ہوگئے، خاموشی سے تدفین پر خاتون کے رشتہ داروں کو شک ہوا، خاتون کو غسل دینے کے دوران جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ کر لواحقین نے لاش دوبارہ راولپنڈی منتقل کر کے پولیس کو اطلاع دی جس پر خاتون کا پوسٹمارٹم کروا کر شوہر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!