جمعہ, اگست 15, 2025
پاکستانراولپنڈی، یوم آزادی پر سڑک بندش، ریاست مخالف نعرے بازی، 43 افراد...

راولپنڈی، یوم آزادی پر سڑک بندش، ریاست مخالف نعرے بازی، 43 افراد کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے یوم آزادی پر سڑک بلاک کر کے ریاست مخالف نعرے بازی کرنے پر 43 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ چکلالہ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں امن وامان میں خلل ڈالنے ،مداخلت بے جا کی دفعات شامل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی کے سلسلے میں چکلالہ سکیم تھری میں پولیس گشت پر تھی جہاں 43 افراد نے سکیم تھری بازار والی روڈ بلاک کی ہوئی تھی جس سے راہ گیروں کے گزرنے میں خلل پڑ رہا تھا، تمام افراد ریاست مخالف و ریاستی اداروں کیخلاف نعرہ بازی بھی کررہے تھے جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی گئی۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 3 افراد دل نواز ، راجہ کامران اور عاطف قیوم کو موقع سے گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر افراد نعرے بازی کرتے فرار ہو گئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!