جمعہ, اگست 15, 2025
پاکستانباجوڑ، آسمانی بجلی گرنے، کلائوڈ برسٹ و مختلف حادثات میں 13 افراد...

باجوڑ، آسمانی بجلی گرنے، کلائوڈ برسٹ و مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 17 لاپتہ

پشاور: باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلائوڈ برسٹ کے نتیجے میں 8 افراد جبکہ لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقہ باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں کلائوڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 8 افراد جاں بحق جبکہ 17 لاپتہ ہیں، متعدد گھروں کے گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لوئر دیر میں سوری پا میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

دریا پنجکوڑہ سمیت ندی نالوں میں طغیانی سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، سیلابی ریلے کے باعث اوڈیگرام رابطہ پل شدید متاثر ہوا، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، سیلابی پانی میں پھنسے 25 سیاحوں کو رات گئے ریسکیو کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!