جمعہ, اگست 15, 2025
تازہ ترینچین میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران صارف اخراجات...

چین میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران صارف اخراجات میں مستحکم اضافہ

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر شی جیاژوانگ میں ایک خاتون خریدارسونے کے زیورات کی دکان پر مصنوعات کا انتخاب کر رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں صارفین کے اخراجات میں مضبوط رفتار سے اضافہ ہوا ہےجس میں اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے جمعہ کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کےمطابق صرف جولائی میں اشیائے صرف کی خوردہ فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.7 فیصد بڑھ کر تقریباً 38.8 کھرب یوآن (تقریباً 543.6 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ اشیائے صرف کے تبادلہ پروگرام نے مجموعی کھپت میں اضافے کو فروغ دیا۔ بڑے پرچون فروش سٹورز میں گھریلو آلات اور صوتی وبصری آلات کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 28.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فرنیچر کی فروخت 20.6 فیصد بڑھی۔

آن لائن خوردہ فروخت ایک روشن پہلو رہی جو پہلے 7ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 9.2 فیصد بڑھی۔ مادی اشیاء کی آن لائن فروخت 6.3 فیصد بڑھی جو مجموعی خوردہ فروخت کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ بنتی ہے۔

این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خدمات کی کھپت میں بھی مستحکم اضافہ دیکھا گیا۔ اس شعبے میں خوردہ فروخت جنوری سے جولائی کے عرصے میں گزشتہ سال کی نسبت 5.2 فیصد بڑھی۔ سفری مشاورت اور کرائے، نقل و حمل، ثقافت، کھیلوں اور تفریحی خدمات کی خوردہ فروخت میں دوہرے ہندسوں میں اضافہ ہوا۔

فو نے کہا کہ پالیسی اقدامات نے کھپت کی توسیع کو برقرار رکھا ہے اور ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دیا ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ بیرون ملک کی غیر یقینی صورت حال اور مقامی کھپت کی صلاحیت پر پابندیاں اب بھی چیلنجز پیدا کر رہی ہیں۔

فو نے مزید کہا کہ آئندہ کے لئے اہداف پر مبنی اقدامات پر مزید عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ کھپت میں اضافہ ہو، خدمات کے شعبے میں ترقی کے نئے محرکات پیدا کئے جائیں، کھپت کے ماحول کو بہتر بنایا جائے اور صارفین کی منڈی کی مستحکم ترقی کو فروغ دیا جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!