جمعہ, اگست 15, 2025
تازہ ترینآسٹریلیا-چین اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری نمائش کا میلبورن میں آغاز

آسٹریلیا-چین اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری نمائش کا میلبورن میں آغاز

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں لوگ آسٹریلیا-چین اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری نمائش(اے سی ای ٹی آئی ای) 2025 کا دورہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

میلبورن(شِنہوا)آسٹریلیا-چین اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری نمائش (اے سی ای ٹی آئی ای) 2025 کا میلبورن میں آغاز ہوگیا جس کا مرکزی موضوع نئی معیاری پیداواری صلاحیتوں کا فروغ اور مقصد نمائشوں اور روابط کے ذریعے نئے تجارتی مواقع پیدا کرنا ہے۔

آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھیان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے اقتصادی ڈھانچے ایک دوسرے کے لئے انتہائی تکمیلی ہیں اور باہمی مفید تعاون دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نمایاں خصوصیت ہے۔

شیاؤ نے کہا کہ اس وقت چین نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے جبکہ آسٹریلیا نے فیوچر میڈ اِن آسٹریلیا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ مقامی پیداواری صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے جو چین کی ترقیاتی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور آسٹریلیا ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر پورا کرسکتے ہیں، مربوط انداز میں تعاون کرسکتے ہیں اور مل کر ایک ماحول دوست، محفوظ اور پائیدار مستقبل کی صنعتی سپلائی چین تعمیر کرسکتے ہیں۔

سابق آسٹریلوی وزیر تجارت، سرمایہ کاری و سیاحت اور اے سی ای ٹی آئی ای آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اینڈریو روب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین قابل تجدید توانائی، توانائی ذخیرہ کرنے اور ترسیل اور جہاز سازی کے شعبوں میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے پاس ان شعبوں میں چین کے ساتھ مل کام کرنے، سیکھنے اور فائدہ اٹھانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

یہ 3 روزہ نمائش ’’نئے معیار کی پیداواری قوتیں چین اور آسٹریلیا کے روشن مستقبل کے لئے مفید‘‘ کے عنوان کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جس کا اہتمام آسٹریلیا-چین بزنس کونسل اور چائنہ چیمبر آف کامرس ان آسٹریلیا نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

اس میں چین اور آسٹریلیا کے 100 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں جبکہ  10ہزار سے زائد مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!