اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹامریکی کمپنی کے اشتراک سے فواد خان کا نیا گانا ’تارا‘ ریلیز

امریکی کمپنی کے اشتراک سے فواد خان کا نیا گانا ’تارا‘ ریلیز

اداکار و گلوکار فواد خان کا نیا گانا ’تارا‘ ریلیز ہو گیا ہے۔یہ میوزک ویڈیو الیکٹرانک پاپ اسٹائل میں امریکی میڈیا کمپنی کے بینر تلے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایم ٹی جی کی بانی ماہین مصطفیٰ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ویڈیو تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھی جا سکتی ہے۔

گانا پاکستانی گلوکار علی عظمت کے مشہور گانے ’تارا جلا‘  اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے مشہور گانے’ڈائمنڈز‘ کا خوبصورت مکسچر ہے جس میں دنیا بھر سے ماضی اور حال دونوں کی بااثرشخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اس میوزک ویڈیو میں پاکستانی بینڈ ’کشمیر‘ کے مرکزی گلوکار بلال علی اور پاکستانی نژاد فلپائنی گلوکارہ ماریہ اونیرا شامل بھی شامل ہیں۔

ماریہ اونیرا اس میوزک ویڈیو کا حصّہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک خاص موقع قرار دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!