اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینویتنام کے صدر 18 سے 20 اگست تک چین کا سرکاری دورہ...

ویتنام کے صدر 18 سے 20 اگست تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور ویتنام کے صدر ٹو لام 18 سے 20 اگست تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ نے ویتنام کے صدر کو دورے  کی دعوت دی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ اس دورے کے دوران صدر شی ویتنام کے صدر کے ساتھ باضابطہ  بات چیت کریں گے۔  وزیراعظم لی چھیانگ ، نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ صدر ٹو لام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک  گزشتہ سال کے آخر میں صدرشی کے تاریخی دورہ ویتنام کے دوران کیے گئے فیصلوں کو  عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں، ترجمان نے مزید کہا کہ  تزویراتی اہمیت کی حامل چین ویتنام ہم نصیب مستقبل کے ساتھ  کمیونٹی کی  تعمیرکی  اچھی شروعات ہوچکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!