اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبنگلہ دیش کی عبوری حکومت چین کے ساتھ مل کر کام کرنے...

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے:مشیر خارجہ

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ عبوری حکومت چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔

بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین سےملاقات کے بعد وزارت خارجہ نے فیس بک پر ایک بیان میں کہا کہ مشیر خارجہ نے بنگلہ دیش اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت  کے حوالے سے کہا کہ عبوری حکومت چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔

حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے چینی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگ چین کو مثبت طور پر دیکھتے ہیں اس لیے حکومتی تبدیلیوں سے قطع نظر، تعلقات ہمیشہ اچھے رہیں گے۔

اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے چین سے تعاون طلب کرتے ہوئے مشیر نے مزید کہا کہ ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ امید ہے کہ چین ہماری مدد کرے گا۔

چینی سفیر نے بنگلہ دیش کے تمام لوگوں کے ساتھ اچھی ہمسائیگی اور دوستی کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاؤ وین نے بتایا کہ ملاقات میں جامع تزویراتی تعاون پر مبنی دوطرفہ  شراکت داری کو فروغ دینے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو بڑھانے اور اگلے سال چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!