اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کا جنوبی سوڈان کی خودمختاری کا احترام اور مداخلت سے گریز...

چین کا جنوبی سوڈان کی خودمختاری کا احترام اور مداخلت سے گریز کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی سوڈان میں سیاسی حکومت کو اختیارات کی منتقلی کے دوران اس کی خودمختاری کا دل سے احترام  کرتے ہوئے مداخلت یا بیرونی معیارات مسلط کرنے سے باز رہے۔

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ مشن (یو این ایم آئی ایس ایس) کے حوالے سے سلامتی کونسل کی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ   جنوبی سوڈان سیاسی حکومت کو اختیارات کی منتقلی میں پیش رفت  اور قومی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، بین الاقوامی برادری کوچاہیے کہ وہ بحال کردہ معاہدے پر بہتر عملدرآمد کے لیے ملک کی حمایت کرے، سیاسی بات چیت میں شامل ہونے کے لیے فریقین کی حوصلہ افزائی ، اتحاد اور باہمی اعتماد کو مضبوط  اورعام انتخابات سے مزید سیاسی اتفاق رائے پیداکرے۔

چینی مندوب نے کہا کہ چین جنوبی سوڈان کی طرف سے آئندہ دسمبر میں عام انتخابات کرانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے اور امن کی طرف آگے بڑھنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں جنوبی سوڈان کی حمایت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!