اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین خدمات کے پاورہاؤس کے طور پرعروج حاصل کرسکتا ہے:سابق آئی ایم...

چین خدمات کے پاورہاؤس کے طور پرعروج حاصل کرسکتا ہے:سابق آئی ایم ایف عہدیدار

بیجنگ: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ چین، دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور مینوفیکچرنگ کی ایک بڑی طاقت ہے جو  خدمات کے شعبے میں ایک بڑا ملک بننے کی  راہ پر گامزن ہے۔

آئی ایم ایف کے سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ژو من نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ چین کے مینوفیکچرنگ شعبے کا حجم دنیا کے مجموعی حجم کے30 فیصد سے زیادہ ہے جس کے  مستقبل  کا انحصار ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنیکلائزیشن پر ہے اور یہ وہ شعبہ ہے جہاں صنعتی خدمات قدم جماسکتی ہیں۔

بہت زیادہ صلاحیتوں کے حامل سافٹ ویئر جیسے شعبوں کو اجاگر کرتے ہوئےژو نے کہا کہ ابھی اس حوالے سے بہت کچھ کرنا باقی ہےکیونکہ چین اپنی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو بہتربنانے کا خواہاں ہے۔

ژو کے مطابق، موبائل نیٹ ورکس اور مصنوعی ذہانت میں چین کی تکنیکی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کی ادارہ جاتی اور مارکیٹ طاقتیں، خدمات کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں جس سے خدمات کی کھپت کونمایاں فروغ مل سکتا ہے۔

چین کی فی کس جی ڈی پی 12 ہزار ڈالر سے تجاوز کرنے کے بعد تیزرفتار کھپت اور خدمات کے حوالے سے ژو کا کہنا تھاکہ یہ تبدیلی، بڑھتے ہوئے سروس سیکٹر اور گرتے ہوئے مینوفیکچرنگ شیئر کی خصوصیت اور عالمی رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!