اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلفرانس،رافیل لڑاکا طیاروں کے تصادم میں 2 پائلٹ ہلاک

فرانس،رافیل لڑاکا طیاروں کے تصادم میں 2 پائلٹ ہلاک

پیرس: فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے کہا ہے کہ ایک تربیتی مشن کے دوران  رافیل لڑاکا طیاروں کے تصادم میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ک رافیل کے تر بیتی مشن کے دوران فضائی  حادثے میں ہمیں ہلاکتو ں کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

فرانس کی فضائیہ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جرمنی سے ایندھن بھروانے کے مشن سے واپسی پر شمالی فرانس میں دو رافیل لڑاکا طیارے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بجکر 30 منٹ پر فضا میں آپس میں ٹکرا کر زمین پر گر گئے۔

دو پائلٹ ایک طیارے میں جبکہ ایک پائلٹ دوسرے طیارے میں موجود تھا۔ فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ طیارے میں موجود اکیلا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!