اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو فیض حمید کیس بارے بات کرنے...

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو فیض حمید کیس بارے بات کرنے میں احتیاط برتنے کی ہدایت

لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو فیض حمید کیس بارے بات کرنے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے یا ایسے افراد کی مدد کرنیوالوں کا احتساب ضروری ہے، ہمیں کارکردگی کیساتھ عوامی مسائل پر فوکس رکھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ،وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا تارڑ، اویس لغاری، خواجہ آصف، علی پرویز ملک، بلال اظہر کیانی،پرویز رشید، حمزہ شہباز، سلمان شہباز،مریم اورنگزیب اور راشد محمود لنگڑیال ودیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز کی مدت ملازمت بڑھانے بارے مجوزہ آئینی ترمیم پر آئینی و قانونی ٹیم کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں امن و امان کے قیام کیلئے اسلام آباد اور پنجاب میں جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی لگانے کی تجویز پر بھی زیر غور آئی۔

وزیراعظم نے سیاسی و عدلیہ کے بحران کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ کے کردار پر اجلاس کے شرکاء کو بریف کیا اوراتحادیوں سے رابطوں بارے آگاہ کیا، شہباز شریف نے بلوچستان میں قیام امن اور وہاں پر جاری مظاہروں کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملکی معیشت اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پر تازہ صورتحال بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔اجلاس میں حکومت کی سیاسی میدان میں اپوزیشن کا مقابلہ کرنے بارے حکمت عملی طے کی گئی، حکومت نے ملک میں امن وامان خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیض حمید کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونیوالے حالات پر بحث کی گئی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے تمام پارٹی رہنماؤں کو جذباتی بیانات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیانات دیتے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہئے، جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کو سپورٹ کیا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے، ہمیں کارکردگی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل پرزیادہ فوکس رکھنا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم درست سمت کی طرف چل پڑے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور مل کر فیصلے کر رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!