اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبھارتی یوم آزادی، دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور...

بھارتی یوم آزادی، دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منائی

اسلام آباد: بھارتی یوم آزادی پر اسلام آباد میں حریت کانفرنس نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر شدید احتجاج کیا، شرکاء نے بھارت مخالف، کشمیر بنے گا پاکستان کی نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان، آزاد و مقبوضہ جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ  کے طور پر منایا، اس سلسلے میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکاء نے بھارت کیخلاف اور آزادی’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعرے لگائے۔

شرکاء نے سیاہ جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے، مظاہرے میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں بھارتی یوم سیاہ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے احتجاج، تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد کر کے مظلوم و معصوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم وبربریت کیخلاف آواز بلند کی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت د ینے کا مطالبہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!