اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناوپیک کا چین پر اعتماد، سیکرٹری جنرل نے اسٹریٹجک شراکت دار قرار...

اوپیک کا چین پر اعتماد، سیکرٹری جنرل نے اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیا

پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل ھیثم الغیص نے چین کی معاشی ترقی کے بارے میں نہایت مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ویانا میں منعقد ہونے والے 9ویں اوپیک عالمی سیمینار کے موقع پر ایک انٹرویو میں انہوں نے چین کو تنظیم کا”اسٹریٹجک شراکت دار” ملک قرار دیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ھیثم الغیص، سیکرٹری جنرل، اوپیک

"ہم چین کو اوپیک کے رکن ممالک کے لئے ایک اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمارے کچھ رکن ممالک میں چین کی کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جبکہ ہمارے رکن ممالک نے بھی چین کے پٹرولیم اور ریفائننگ کےشعبے میں سرمایہ کاری کی ہے۔ مجھے بیجنگ میں تقریباً  چار سال کویت پٹرولیم کارپوریشن کے لئے کام کرنے کا موقع ملا۔ وہاں میں نے خود عملی طور پر دیکھا کہ چین کس طرح ترقی کر رہا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ھیثم الغیص، سیکرٹری جنرل، اوپیک

"ہمیں چین کی معیشت پر بھرپور اعتماد ہے۔ ہمیں چین کی حکومت کے ان معاشی منصوبوں پر مکمل یقین ہے جو معیشت کو ترقی دینے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ ہم اپنے چینی ساتھیوں کے ساتھ قریبی اشتراک میں کام کرتے ہیں تاکہ درست اور قابلِ اعتماد معلومات حاصل کی جا سکیں۔ چونکہ میں نے خود چین میں کام کیا ہے اس لئے میں جانتا ہوں کہ چین کی معیشت ایک منظم نظام کے تحت آگے بڑھ رہی ہے جس میں مضبوط منصوبہ بندی اور مستقبل بینی شامل ہے۔ اسی لئےہمیں پورا یقین ہے کہ چین کی حکومت اپنی معیشت کو مضبوط، پائیدار اور مؤثر انداز میں ترقی دینے کا عمل جاری رکھے گی۔۔”

ویانا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

اوپیک تنظیم کے رکن ممالک کا 9 واں عالمی سیمینار ویانا میں منعقد ہوا

تنظیم کےسیکرٹری جنرل ھیثم الغیص بھی سیمینار میں شریک ہوئے

 چین کو ایک "اسٹریٹجک شراکت دار” قرار دیتے ہیں۔ ھیثم الغیص

اوپیک رہنما نےبیجنگ میں اپنے 4 سالہ عملی مشاہدے کا بھی ذکر کیا۔

چین اور اوپیک ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔ھیثم الغیص

اوپیک کے رکن ممالک چین میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ھیثم الغیص

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!