اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے ماحول دوست مالیاتی اعانت سے فائدہ اٹھانے والے منصوبوں کی...

چین نے ماحول دوست مالیاتی اعانت سے فائدہ اٹھانے والے منصوبوں کی فہرست جاری کردی

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) سالانہ کانفرنس 2025 میں بوآؤ- زیروکاربن آزمائشی زون میں پھول کی شکل کی ونڈ ٹربائنز دیکھی جاسکتی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مالیاتی حکام نے ماحول دوست مالیاتی اعانت سے فائدہ اٹھانے والے منصوبوں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ اقدام ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں ماحول دوست منتقلی کو فروغ دینے اور "خوبصورت چین” کے اقدام کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

2025 کے ایڈیشن پر مشتمل یہ فہرست پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی)، قومی مالیاتی نگران انتظامیہ اور چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی ہے۔یہ فہرست مختلف شعبوں میں منصوبوں کا احاطہ کرتی ہے جن میں توانائی کی بچت اور کاربن میں کمی، ماحولیاتی تحفظ، وسائل کی دوبارہ تدوین، ماحول دوست اور کم کاربن توانائی کی منتقلی، ماحولیاتی تحفظ اور بحالی، ماحول دوست بنیادی سہولیات کی بہتری کے علاوہ ماحول دوست خدمات اور تجارت شامل ہیں۔

پی بی او سی کے ایک بیان کے مطابق اس فہرست کا اجرا ماحول دوست مالیات کی منڈی میں رقوم کو بڑھانے، اثاثہ جات کے انتظام کی کارکردگی بہتر بنانے اور ماحول دوست مالیات سے معاونت یافتہ منصوبوں کی جانچ کے اخراجات کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

نئی جاری کردہ فہرست، جو کہ ماحول دوست قرضوں اور گرین بانڈز کے مستقبل میں اجرا کے لئے رہنمائی اور حوالہ فراہم کرتی ہے، یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!