اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانعمران خان کی 6، بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری...

عمران خان کی 6، بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 9 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد: عدالت نے عمران خان کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 9 ستمبر تک توسیع کردی۔

منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان کی 6اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوائی جا سکی جس کے باعث ان کی ضمانت درخواستوں پر پیشرفت نہ ہوسکی جبکہ بشری بی بی کی ضمانت درخواست پر بھی محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

بعد ازاں عدالت نے ضمانت درخواستوں پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!