اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریندنیا میں غیر یقینی حالات کے باوجود چینی عوام کی آمدن میں...

دنیا میں غیر یقینی حالات کے باوجود چینی عوام کی آمدن میں مسلسل اضافہ

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ماؤمنگ کے علاقے گاؤ ژو کے حیاتیاتی باغ میں ایک کسان خاتون لیچی کی براہ راست تشہیر کررہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)دنیا میں غیریقینی حالات کےباوجود چینی معیشت میں بہتری دکھائی دی اور 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران فی کس قابل خرچ آمدن میں اچھا اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق ملک کی فی کس قابل خرچ آمدن رواں سال  کے پہلے 6 مہینوں میں 21ہزار840 یوآن (تقریباً 3ہزار55 امریکی ڈالر) رہی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ظاہری طور پر 5.3 فیصد زیادہ ہے۔ اگر قیمتوں کے اثرات نکال دیئے جائیں تو حقیقی اضافہ 5.4 فیصد بنتا ہے۔

ملک بھر میں فی کس قابل خرچ آمدن کی درمیانی سطح پہلی ششماہی میں 18 ہزار 18 یوآن رہی، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ظاہری طور  پر 4.8 فیصد زیادہ ہے۔

دیہی علاقوں کے رہائشیوں کی آمدن میں اس عرصے کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا جو کہ شہری باشندوں کی آمدن کے 4.7 فیصد اضافے سے زیادہ ہے۔

اسی دوران چین میں فی کس صارف اخراجات 14ہزار309 یوآن رہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ ہیں اور قیمتوں کے اثرات نکالنے کے بعد حقیقی اضافہ 5.3 فیصد بنتا ہے۔

منگل کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) 2025 کے پہلے 6 مہینوں میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد بڑھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!