لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ مقابلے مین ایونٹ سے دودن قبل 12 جولائی سے شروع ہوں گے۔
اولمپکس انتظامیہ کے مطابق کرکٹ کی اولمپکس میں 128 برس بعد واپسی ہو رہی ہے، اولمپکس کا باضابطہ آغاز 14 جولائی 2028 سے ہوگا، تاہم انتظامیہ نے 12 اور 13 جولائی کو مائنس 2 اورمائنس 1 دن قراردیا ہے۔
پہلا مرحلہ 12 سے 18 جولائی تک جبکہ دوسرا مرحلہ 22 سے 28 جولائی تک جاری رہیگا، میڈل میچز 19 اور 29 جولائی کوہونگے، جن میں کانسی، چاندی اورسونے کے تمغے دیے جائیں گے۔
مرد و خواتین کے مقابلوں میں 6،6 ٹیمیں شرکت کریں گی، تمام میچز پامونا کے فیئرگراؤنڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ٹیموں کا انتخاب ممکنہ طورپرآئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پرہوگا، جس پرحتمی فیصلہ 17 تا 20 جولائی 2025 کو آئی سی سی اجلاس میں کیا جائے گا، خواتین اورمردوں کے میچزکی ترتیب کا فیصلہ سال کے اختتام پرمتوقع ہے۔
