اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شمسی آلات سے کیمرون کے میڈیا ادارے کو بلا تعطل بجلی...

چینی شمسی آلات سے کیمرون کے میڈیا ادارے کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری

کیمرون کا آن لائن میڈیا ادارہ  افریق 54  بنیادی طور پر اپنی خبریں اور معلومات ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کرتا ہے تاہم غیر یقینی بجلی کی فراہمی اور وولٹیج میں مسلسل اتار چڑھاؤ نے اس کے نیوز روم کی کارکردگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مارسین ایسی می نے شمسی توانائی کی جانب رجوع کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا، "کیمرون میں شمسی توانائی کے آلات مقامی سطح پر دستیاب نہیں ہے اس لیے ہمیں اپنی ضرورت کا بیشتر سامان چینی پلیٹ فارمز جیسے علی بابا اور علی ایکسپریس سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اب افریق 54   کا چوبیس  گھنٹے چلنے والا آن لائن براہِ راست نشریاتی نظام مکمل طور پر چین سے درآمد کردہ شمسی توانائی کے نظام پر انحصار کرتا ہے، جو بجلی کی بندش کی صورت میں بھی بلا تعطل نشریات جاری رکھنے کو یقینی بناتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (فرانسیسی): مارسین اسیمی، جنرل ڈائریکٹر، افریق 54

"اپنی کمپنی کے آلات کو جدید بنانے کے لیے ہم نے علی بابا اور علی ایکسپریس جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے اس حل کا انتخاب کیا ہے۔

ضروری جانچ پڑتال کے بعد یہ ساز و سامان ہمیں روانہ کیا جا تا ہے، جو کبھی ہوائی یا بحری راستے سے پہنچتا ہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے ہم اپنی کمپنی کو کم لاگت میں معیاری اور مؤثر آلات سے آراستہ کر رہے ہیں۔”

یاؤندے سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!