اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبھارت، ہیلی کاپٹر حادثے میں7 افراد ہلاک

بھارت، ہیلی کاپٹر حادثے میں7 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست گجرات کے شہراحمد آباد میں ائیرانڈیا کے تباہ شدہ طیارے کے ملبے کے قریب ریسکیواہلکارنظر آرہے ہیں۔(شِنہوا)

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی شمالی پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں ایک نجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے جن میں2 بچے، پائلٹ اور 4چار مرد مسافر شامل تھے۔

ایک اعلیٰ ریاستی حکومتی اہلکار نے اتوار کی صبح تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی آریان ایوی ایشن کی ملکیت ہیلی کاپٹرہندوبرادری کے مشہوریاترامقام کیدارناتھ سے گپت کاشی کے علاقے کی جانب پرواز کر رہا تھا۔

کیدارناتھ سے گپت کاشی تک کا سفر تقریباً 7 کلومیٹر طویل ہے اوریہ علاقہ جنگلات پر مشتمل ہے۔ ٹی وی رپورٹس میں حادثے کے مقام سے دھوئیں کے بادل اُٹھتے ہوئے دکھائے گئے۔

سرکاری اہلکار ونےشنکر پانڈے نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس اورعینی شاہدین کے بیانات کے مطابق حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹرریسپانس فورس اوراسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیموں کو جائے حادثہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!