چین کے وزیرخارجہ وانگ یی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
عراقچی نے وانگ کو علاقائی تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری متحد ہوکراسرائیل سے اپنے فوجی آپریشنز روکنے کا مطالبہ کرے گی۔
انہوں نے ایران کے موقف کو سمجھنے اورحمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور یقین ظاہر کیا کہ چین علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے مزید اہم کردار ادا کرے گا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیٹی کے سیاسی ادارے کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی ایران کی خودمختاری، سلامتی اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے اور ایرانی حکام کو ہدف بنانے والے شدید حملوں اورشہریوں کے نقصان کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ایران کی قومی خودمختاری کے دفاع، جائزحقوق اور مفادات کے تحفظ اور عوام کی حفاظت یقینی بنانے کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اقدارکی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ خاص طور پر ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہےجس کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ چین ایران اوردیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطہ برقراررکھنے اورکشیدہ صورتحال کو کم کرنے میں تعمیری کردارادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link