اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے طوفان کے پیش نظرامدادی کارروائیوں کے لئے4 کروڑ یوآن مختص...

چین نے طوفان کے پیش نظرامدادی کارروائیوں کے لئے4 کروڑ یوآن مختص کر دئیے

چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے کے شہربے ہائی میں شدید بارش کے دوران ایک شہری موٹر سائیکل چلارہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے مرکزی حکومت کے فنڈزسے 4 کروڑ یوآن (تقریباً 55 لاکھ 70ہزار امریکی ڈالر) ہائی نان اور گوانگ ڈونگ صوبوں کے ساتھ ساتھ گوانگشی ژوانگ خودمختارعلاقے میں ہنگامی امدادی کارروائیوں اور آفات سے نمٹنے کے لئے مختص کئے ہیں۔

وزارت خزانہ (ایم او ایف) نے اتوار کےروزایک بیان میں کہا ہے کہ یہ امدادی رقم طوفان ووٹپ کے باعث جنوبی علاقے کے کچھ حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔

یہ فنڈز وزارت خزانہ اور وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کی جانب سے متاثرہ افراد کے انخلا اوردوبارہ آبادکاری، خطرناک اشیاء کے خاتمے، خطرات کو کم کرنے اور ثانوی آفات کے خطرات کے معائنے جیسے اقدامات کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔

متعدد حکام نے ہفتہ کے روزطوفان ووٹپ کے خلاف احتیاطی اقدامات پرعملدرآمد کے لیےاجلاس منعقد کیا،سال کا پہلا طوفان جمعہ کی شام ہائی نان کے شہر دونگ فانگ میں پہلی بارٹکرایا۔

 اس کے بعد ہفتے کی دوپہر کے قریب یہ طوفان  ہائی نان کے شمال میں واقع گوانگ ڈونگ کے شہر لی ژو میں دوسری بار ٹکرایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!