ایران کے خوفناک حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریہووت میں اسرائیلی یونیورسٹی کو ٹارگٹ کیا گیا۔ وائزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس تباہ کردی گئی۔ یونیورسٹی کی لیبارٹریز شعلوں کی نذر ہوگئی۔
اسرائیل میں کثیزالمنزلہ عمارتیں ملیامیٹ ہوگئی، ہر طرف تباہی کے مناظر دکھائی دےرہے ہیں، صیہونی ریاست میں رات بھر سائرن بجتے رہے۔ شہری انڈر پاسز میں جا چھپے۔ حیفہ میں معاشی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ۔ آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔ یمن سے بھی میزائل داغے گئے
دوسری جانب تہران طویل جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ حملوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آپریشن وعدہ صادق سوم کے ذریعے بے گناہوں کا بدلہ لیا جارہا ہے۔
