اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا سائنسی و تکنیکی اختراع کے لئے مالی معاونت مضبوط کرنے...

چین کا سائنسی و تکنیکی اختراع کے لئے مالی معاونت مضبوط کرنے کا فیصلہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیپلز بینک آف چائنہ کی عمارت کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین سائنس و ٹیکنالوجی میں ملک کی خود انحصاری اور طاقت کو بہتر بنانے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراع کے لئے  اپنی مالی معاونت میں اضافہ کرے گا۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، پیپلز بینک آف چائنہ اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور دیگراداروں سمیت 7 سرکاری اداروں کے جاری کردہ  رہنما اصولوں کی دستاویز میں 15 ٹھوس اقدامات تجویز کئے گئے ہیں تاکہ سائنسی و تکنیکی اختراع کے لئے مالی خدمات کو فروغ دیا جا سکےجن میں مشترکہ سرمایہ کاری، قرض کی فراہمی، اور بیمہ تعاون شامل ہیں۔

رہنما اصولوں کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی اہم حکمت عملیوں کی معاونت سے متعلق کوششوں کے ضمن میں چین بڑے قومی سائنس و ٹیکنالوجی کا کام انجام دینےوالے کاروباری اداروں اور سائنس و ٹیکنالوجی پر مشتمل  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی  مالی معاونت میں اضافہ کرے گا  ۔

دستاویز کے مطابق چین اپنے نیشنل وینچر کیپٹل گائیڈنس فنڈ سے فائدہ اٹھائے گا، ثانوی مارکیٹ کے نجی ایکویٹی فنڈز کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا اور سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کے لئے دوبارہ قرض دینے جیسے ساختی مالیاتی پالیسی اقدامات کو بہتر کرے گا۔

ملک سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراع کے لئے  سرمایہ کی منڈی سے فائدہ اٹھائے گا اور اہم بنیادی ٹیکنالوجیز میں کامیابیاں حاصل کرنے والے کاروباری اداروں کی عوامی پیشکش کو ترجیح دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!