اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین۔ سیلاب ممالک کا مشترکہ ترقی اور عالمی جنوب کے اتحاد کا...

چین۔ سیلاب ممالک کا مشترکہ ترقی اور عالمی جنوب کے اتحاد کا فروغ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے یانگ شان پورٹ پر ایک کنٹینر پر ’’چانکائے سے شنگھائی‘‘ کے الفاظ تحریر ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور لاطینی امریکہ و کیریبین (ایل اے سی) ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی اور احیا کو فروغ دینے کے لئے 5 بڑے پروگراموں کے آغاز کا اعلان کیا۔ یہ اعلان فریقین کے درمیان بیجنگ میں اختتام پذیر ہونے والے اہم فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کے موقع پر کیا گیا جو دونوں خطوں کے درمیان کلیدی تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔

ان 5پروگراموں میں یکجہتی، ترقی، تہذیب، امن اور عوامی روابط جیسے موضوعات شامل ہیں جو تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے لئے واضح روڈ میپ فراہم کرتے ہیں۔

گزشتہ دہائی کے دوران چین-سیلاک فورم(لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی کمیونٹی) کے قیام کے بعد سے چین اور سیلاک ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد مضبوط ہوا ہے، ترقیاتی حکمت عملیاں ہم آہنگ ہوئی ہیں اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ ملا ہے۔

اس فورم کا آغاز جولائی 2014 میں ہوا جب صدر شی برازیل کے دورے پر تھے اور چین اور سیلاک ممالک کے پہلے اجلاس میں شریک ہوئے۔

تقریباً 11 سال قبل برازیلیا میں ہونے والے اس اجلاس میں رہنماؤں نے چائنہ-سیلاک فورم کے قیام پر اتفاق کیا جو کہ مشترکہ مستقبل کے حامل چین-سیلاک کمیونٹی کی تعمیر کے وژن کو آگے بڑھانے کے لئے ایک ادارہ جاتی فریم ورک ہے۔

منگل کو فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی نے اپنے کلیدی خطاب میں اس استعارے پر نظرثانی کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال بعد دونوں فریقوں کی سرشار پرورش سے فورم پودے سے بڑھ کر ایک بلند و بالا درخت بن گیا ہے۔

اپنے قیام سے اب تک یہ فورم تعاون کا مضبوط پلیٹ فارم بن چکا ہے۔  چین اور سیلاک ممالک کے درمیان آج تک وزرائے خارجہ کی 8 ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور 100 سے زائد سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں جن میں زرعی پیداوار، سائنسی ترقی، غربت میں کمی، ماحول دوست ترقی، قدرتی آفات سے نمٹنا، دفاعی تعاون، تھنک ٹینک کا تبادلہ اور بدعنوانی کے خلاف اقدامات شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!