اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے متعدد امریکی اداروں پر مشتمل ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست...

چین نے متعدد امریکی اداروں پر مشتمل ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست معطل کردی

سی او ایس سی اوشپنگ کیمیلیا کاکنٹینر جہازچین کی شمالی تیانجن بلدیہ  کی  تیانجن بندرگاہ کے پیسفک انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرلنگر انداز ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)  وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین نے  متعدد امریکی اداروں پر عائد ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست اور برآمدی کنٹرول کے اقدامات معطل کر دیے ہیں۔

میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت کے ترجمان نے کہا کہ 11 امریکی اداروں کو چین کی ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اقدام 90 روز کے لئے معطل کردیا گیا ہے ۔ اس فہرست کا اعلان 4 اپریل کو ہوا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو 6 امریکی اداروں کو چین کی ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کو بھی روک دیا گیا ہے۔ مقامی کاروباری اداروں کو اب ان اداروں کے ساتھ لین دین کی درخواست دینے کی اجازت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے 4 اور 9 اپریل کو اعلانات میں 28 امریکی اداروں کو اپنی برآمد کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کے اقدامات کو بھی 90 دن کے لئے معطل کردیا ہے۔

اگربرآمد کنندگان کو مذکورہ بالا 28 اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے کی ضرورت ہے تو انہیں متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق وزارت کو درخواست دینا ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!