اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی میں دنیا کا سب سے بڑا گاڑی بردارجہاز حوالے کردیا گیا

شنگھائی میں دنیا کا سب سے بڑا گاڑی بردارجہاز حوالے کردیا گیا

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے وائی گاؤ چھیاؤ میں شنگھائی ہائی تونگ انٹرنیشنل آٹوموٹو ٹرمینل کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چین کے شنگھائی ہائی تونگ انٹرنیشنل آٹوموٹو ٹرمینل پر 9 ہزار 500 گاڑیوں کی گنجائش رکھنے والا بحری گاڑی بردار جہاز انجی ان شینگ جمعرات کو باضابطہ طور پر حوالے کردیا گیا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گاڑی بردار جہاز ہے۔

ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کے ماتحت ادارے ایس اے آئی سی انجی لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ کا تعمیر کردہ  جہاز ایک مضبوط لوڈنگ صلاحیت ، توانائی کی اعلیٰ بچت اور ذہین کم کاربن ٹیکنالوجیزکے ساتھ ساتھ بغیر کاربن ایندھن استعمال کرنے کی صلاحیت سے لیس ہے۔

جمعرات کی شام یہ نیا جہاز یورپ کی سمت روانہ ہوا جس میں ایس اے آئی سی کے ایم جی ماڈلز سمیت مقامی طور پر تیار کردہ تقریباً 7 ہزار نئی توانائی گاڑیاں لادی گئی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!