چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شوگانگ پارک میں منعقدہ چین کے خدمات کے تبادلے کے عالمی میلہ (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 2023 کے دوران ایک خاتون بیجنگ تیانتن ہسپتال کے بوتھ پر مقامی برین کمپیوٹر انٹرفیس سسٹم کا مشاہدہ کررہی ہے-(شِنہوا)
چھنگ دو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان نے دیگر شہروں اور صوبوں کے ساتھ شامل ہو کر خطے کو برین کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) اور انسانی۔ مشینی تعامل کی ٹیکنالوجیز میں قومی رہنما بنانے کی کوشش کی ہے۔
سیچھوان کی حکومت نے ایک لائحہ عمل جاری کیا ہے جس میں صوبے کے لئے 2030 سے پہلے حاصل کئے جانے والے اہم اہداف کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ ان اہداف میں ہر سال 3 ہزار برین-کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) سرجریاں کرنا، نیوروڈیجنریٹو، ذہنی صحت یا ڈیجیٹل نشے کے مسائل میں مبتلا ایک لاکھ سے زائد مریضوں کی مدد کرنا اور ہر سال 20 ہزار سے زائد صارفین کے لئے بی سی آئی پر مبنی بحالی کے آلات کا استعمال شامل ہے۔
یہ لائحہ عمل صوبائی محکمہ معیشت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 8 سرکاری محکموں نے مشترکہ طور پر جاری کیا تھا۔
سیچھوان میں قائم دماغی بیماریوں کے لئے کلینیکل ایپلی کیشنز تیار کرنے کے لئے وقف ایک بائیوٹیک کمپنی چھنگ دو جیسمینز بائیو ٹیک انکارپوریٹڈ کے مطابق توقع ہے کہ اس پالیسی سے جدیدت کو فروغ ملے گا، صنعت کے تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور ایپلی کیشن کے منظرنامے کو وسعت ملے گی، جس سے کاروباری ترقی کے لئے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔
سیچھوان کا منصوبہ ایک وسیع تر قومی ترقی کا حصہ ہے۔ اس سال کے آغاز سے چین بھر میں مقامی حکومتوں نے بی سی آئی صنعت کی ترقی کی حمایت کرنے کے لئے سازگار پالیسیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔
جنوری میں بیجنگ نے ایک لائحہ عمل جاری کیا تھا جس میں فنڈز کے ذرائع کو وسعت دینے اور اس شعبے کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے ابتدائی مرحلے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
چھیان ژان صنعتی تحقیقی ادارے کے مطابق 2023 میں عالمی بی سی آئی مارکیٹ 1.98 ارب امریکی ڈالر کی تھی اور 2028 تک 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
انسٹی ٹیوٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ چین کی بی سی آئی مارکیٹ 2040 تک 120 ارب یوآن (تقریباً 16.68 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر جائے گی جس کی سالانہ مجموعی ترقی کی شرح تقریباً 26 فیصد ہوگی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link