اتوار, اگست 10, 2025
تازہ ترینچین اور روس کے مستحکم تعلقات دنیا میں استحکام کا باعث ہیں۔...

چین اور روس کے مستحکم تعلقات دنیا میں استحکام کا باعث ہیں۔ ماہرین

روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اور روس کے درمیان مستحکم تعلقات دنیا میں عدم استحکام کے ماحول میں توازن پیدا کر رہے ہیں۔

ماہرین کو توقع ہے کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (روسی): ولادیمیر پیٹرووسکی، چیف ریسرچر، انسٹی ٹیوٹ آف چائنا اینڈ کانٹیمپریری ایشیا، رشین اکیڈمی آف سائنسز

"چین اور روس مل کر ایک زیادہ منصفانہ اور پائیدار کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ اس دائرے میں برِکس اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے کثیر فریقی پلیٹ فارمز بھی ابھرے ہیں جو مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک ان فورمز پر قریبی ہم آہنگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (روسی): کیریل بابایف، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف چائنا اینڈ کانٹیمپریری ایشیا، رشین اکیڈمی آف سائنسز

"ہمارے دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ خاص طور پر اقتصادی تعاون، اسٹریٹیجک ہم آہنگی اور خارجہ پالیسی میں قریبی رابطے کے میدان میں یہ تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (روسی): الیگزینڈر لومانوف، ڈپٹی ڈائریکٹر، پریمکوف نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکانومی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز، رشین اکیڈمی آف سائنسز

"چین اور روس کے رہنما نہ صرف اپنے ممالک کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئےبھی طویل مدتی مثبت اثرات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

ماسکو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!