اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں دریائے زرد کے گلیشیئر کے منبع پر سائنسی مہم جوئی...

چین میں دریائے زرد کے گلیشیئر کے منبع پر سائنسی مہم جوئی کا آغاز

چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے گولوگ تبتن خودمختار پریفیکچر میں این یے ماچھن پہاڑ کے گلیشیئر کا فضائی منظر-(شِنہوا)

شی ننگ(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے دارالحکومت شی ننگ میں دریائے زرد کے منبع پر واقع اہم آبی تحفظ والے علاقے این یے ماچھن پہاڑ پر سائنسی تحقیقاتی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ مہم ملک کی جانب سے دریائے زرد کے تحفظ کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

تحقیقی ماہرین گلیشیئرز،پرما فراسٹ اور آبی وسائل میں ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی کریں گے تاکہ اس علاقے کے ماحولیاتی تغیرات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے ردعمل کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ منتظمین کے مطابق اس تحقیق سے طویل مدتی ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کی حکمت عملیوں کی رہنمائی متوقع ہے۔

گولوگ تبتی خود مختار پریفیکچر میں واقع این یے ماچھن پہاڑ دریائے زرد کے علاقے کا سب سے بڑا برف پوش پہاڑ ہے۔ یہ پہاڑ 40 سے زائد گلیشیئرز کا مسکن ہے جو کریو سفیئر نظام کے کلیدی اجزاء اور موسمیاتی تبدیلی کے حساس اشاریے سمجھے جاتے ہیں۔

گلیشیئرز پر مشتمل 100 مربع کلومیٹر سے زائد پر پھیلا ہوا یہ علاقہ ان جھیلوں میں پانی کی سطح برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو دریائے زرد کے پانی کا ذریعہ ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں دریائے زرد کے طاس میں پانی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی چین کی کوششوں کو تقویت دے گی۔

مہم کی قیادت سان جیانگ یوآن ماحولیاتی تحفظ فاؤنڈیشن، تھری-ریور-سورس نیشنل پارک انتظامیہ اور چھنگ ہائی نارمل یونیورسٹی کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!