اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سنکیانگ میں بڑے پیمانے پر قدیم قبریں دریافت

چین کے سنکیانگ میں بڑے پیمانے پر قدیم قبریں دریافت

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے یِن چھوان میں سیاح شِی شیا شاہی مقبرے کے خوبصورت علاقے کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)قومی ثقافتی آثار کی چوتھی شماری کرنے والی مقامی ٹیم کے مطابق چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کی توکسن کاؤنٹی میں ایک بڑا قدیم مقبرہ دریافت ہوا ہے۔

موقع پر معائنے اور ماہرین کے جائزے کے ذریعے تورپان شہر میں قبروں کی تصدیق متحارب ریاستوں کے دور (475-221 قبل مسیح) اور چِن اور ہان دور (221 قبل مسیح-220 عیسوی) سے ہوئی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف تورپان سٹڈیز سے تعلق رکھنے والے وانگ لونگ کا کہنا ہے کہ قبرستان کی جگہ 10 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں 200 سے زائد قبریں ہیں۔ یہ قبریں  گول اور چوکور اقسام کی ہیں اور یہ اچھی حالت میں محفوظ مقام تورپان بیسن میں ابتدائی انسانی اجتماعی تدفین کے میدان کی ایک مثال ہے۔

تدفین کی یہ جگہ دریا کے کنارے اور پانی کی ندی کے قریب اونچائی پر واقع ہے۔ یہ جگہ قدیم خانہ بدوش لوگوں کے رہنے، ہجرت کرنے اور مرنے والوں کو دفن کرنے کے لئے ایک مناسب علاقہ تھا۔ اسی طرح کے مقامات وسط ایشیا کے گھاس کے علاقوں میں عام ہیں اور اکثر دریاؤں کی وادیوں کے قریب ہموار علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔

وانگ لونگ نے مزید کہا کہ یہ سائٹ تورپان بیسن میں ابتدائی انسانی زندگی کے مطالعہ اور قدیم شاہراہ ریشم کے ساتھ تہذیبوں کے تبادلے کے لئے قیمتی مواد فراہم کرتی ہے۔

فی الحال اس مقام پر دفن کئے گئے افراد کی شناخت واضح نہیں ہے اور توقع ہے کہ مزید آثار قدیمہ کی تحقیقات اور سروے اس پر مزید روشنی ڈالیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!