اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹاداکارہ مایا علی اوربلال اشرف کی شادی کی افواہیں زیر گردش

اداکارہ مایا علی اوربلال اشرف کی شادی کی افواہیں زیر گردش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی اور بلال اشرف کی دوستی کافی عرصے سے خبروں میں ہے،دونوں کو کافی ایڈز میں ایک ساتھ دیکھا گیا،جبکہ اکثر تقریبات میں بھی ایک ساتھ دیکھنے جانے پر انکی شادی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں پی ایس ایل سیزن 10 کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا،جس کے بعد مداحوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اب شادی کا اعلان بھی کرہی دیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں،ایک صارف نے درخواست کی کہ کوئی انکی شادی کروا دو پلیز۔

سوشل میڈیا قیاس آرائیوں کے زور پکڑنے کے باوجود دونوں فنکاروں نے فی الحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!