اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینانٹرنیٹ تہذیب کانفرنس میں نوجوان انٹرنیٹ صارفین اور ڈیجیٹل خواندگی کو اجاگر...

انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس میں نوجوان انٹرنیٹ صارفین اور ڈیجیٹل خواندگی کو اجاگر کیا جائے گا

چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی میں واقع ہوانگشان پہاڑ کے مشہور مقام گیسٹ گریٹنگ پائن میں سیاح طلوع آفتاب کا منظردیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین انٹرنیٹ تہذیبی کانفرنس (سی آئی سی سی) 2025 میں 10 سے 11 جون تک چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی کے شہر ہیفے میں ہوگی۔ کانفرنس کے منتظمین نے بتایا ہے کہ اس تقریب میں نوجوان انٹرنیٹ صارفین میں سائبر تہذیب کے فروغ اور ملک بھر میں ڈیجیٹل خواندگی میں اضافے پر زور دیا جائے گا۔

سائبر سپیس امور کے مرکزی کمیشن اور چین کی سائبر سپیس انتظامیہ کے دفتر کے ڈپٹی چیف یانگ جیان وین نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آن لائن مثبت توانائی جمع کرنے اور وقت کے نئے رجحانات کو فروغ دینے پر مبنی اس 2 روزہ کانفرنس میں افتتاحی تقریب کے علاوہ ایک اہم فورم، 14 ذیلی فورمز اور سائنس و ٹیکنالوجی کی کامیابیوں اور اختراعات کو اجاگر کرنے کے عنوانات پر مبنی تقریبات شامل ہوں گی۔

تقریب کے دوران سائبر تہذیب کی ترقی میں کامیابیوں کا ایک سلسلہ جاری کیا جائے گا۔

یانگ جیان وین نے کہا کہ چین کے نوجوان انٹرنیٹ صارفین، جن کی تعداد اب 54 کروڑ ہے، سائبر تہذیب کی ترقی میں ایک اہم طاقت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال سی آئی سی سی کے مرکزی فورم کے دوران نوجوانوں کے انٹرنیٹ تہذیب کے اقدام کو متعارف کرایا جائے گا۔

کانفرنس کا انعقاد سائبر سپیس امور کے مرکزی کمیشن کے دفتر اور ثقافتی و اخلاقی ترقی کی رہنمائی کے لئے مرکزی کمیشن کے ساتھ ساتھ آنہوئی کے صوبائی حکام مشترکہ طور پر کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!