اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبرطانوی ماہرِ فلکیات کو چین سے چاند کے نمونے موصول، خلائی تحقیق...

برطانوی ماہرِ فلکیات کو چین سے چاند کے نمونے موصول، خلائی تحقیق میں اشتراک کی امید

چین کے چانگے5 مشن کے ذریعے جمع کیے گئے چاند کے نمونے جو تقریباً پچاس سال بعد زمین پر واپس لائے گئے ہیں، اس وقت برطانیہ میں عارضی طور پر پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ نمونے، جو خلا کی تحقیق میں اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتے ہیں، برطانوی عوام کے لیے ایک نیا تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔

ہفتے کے روز شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پروفیسر مہیش آنند نے کہا کہ وہ چاند کے نمونے حاصل کرنے والے دنیا کے چند منتخب سائنسدانوں میں شامل ہو کر "خوشی سے سرشار” ہیں، اور چاند کی مٹی کو سونے سے بھی نایاب قرار دیتے ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مہیش آنند، پروفیسر،پلانٹری سائنس اینڈ ایکسپلوریشن، برطانیہ اوپن یونیورسٹی

’’یہ موقع ملنا میرے لیے ایک حیرت انگیز تجربہ ہے، کیونکہ جب بھی آپ نئے نمونوں پر کام کرتے ہیں، آپ کو کبھی نہیں پتہ ہوتا کہ کیا ملنے والا ہے۔ اس مرتبہ یہ نمونے چاند سے آئے ہیں اور ان کا تجزیہ ہمیں نئی دریافتوں اور سائنسی تحقیقات کے نئے راستے کھولنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک نیا باب ہے جو نہ صرف سائنس کے حوالے سے حیرت انگیز امکانات کی کھوج کرتا ہے بلکہ انسانیت کے لیے نئی روشنی بھی فراہم کرتا ہے۔‘‘

سال 2020 میں چین کے چانگے5 مشن کے ذریعے چاند سے حاصل کیے گئے 1,731 گرام وزنی نمونے زمین پر لائے گےجو تقریباً نصف صدی بعد دنیا کو ملنے والے پہلے قمری نمونے ہیں۔

برطانوی سائنسدان کو چاند کی سطح کے مختلف مقامات سے منتخب کیے گئے تین انتہائی قیمتی نمونے دیے گئے ہیں جن میں ہر ایک کا وزن 20 ملی گرام ہے۔ یہ نمونے مخصوص سائنسی تحقیقات کے لیے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ چاند کے بارے میں مزید اہم سوالات کے جوابات تلاش کیے جا سکیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مہیش آنند، پروفیسر،پلانٹری سائنس اینڈ ایکسپلوریشن، برطانیہ اوپن یونیورسٹی

"میں امید کرتا ہوں کہ یہ شراکت داری برطانیہ اور چین کے سائنسدانوں کے درمیان ایک طویل مدتی تعاون کا آغاز ثابت ہو جسے مستقبل میں دنیا کے دیگر ممالک تک بھی وسعت دی جا سکے۔”

لندن سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!