اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا بدنیتی پر مبنی مختصر ویڈیو مواد کے خلاف کارروائی کا...

چین کا بدنیتی پر مبنی مختصر ویڈیو مواد کے خلاف کارروائی کا اعلان

چین میں انٹرنیٹ کے سب سے بڑے ضابطہ کار نے صحت مند اور زیادہ قابل اعتماد آن لائن ماحول کو فروغ دینے کےلئے مختصر ویڈیو کے شعبے میں بدنیتی پر مبنی مارکیٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے ملک گیر مہم کا آغاز کیاہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں انٹرنیٹ کے سب سے بڑے ضابطہ کار نے مختصر ویڈیو کے شعبے میں بدنیتی پر مبنی مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کے لئے منگل کو ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ایک صحت مند اور زیادہ قابل اعتماد آن لائن ماحول کو فروغ دینا ہے۔

مرکزی سائبر سپیس امور کمیشن کے دفتر کے مطابق 3 ماہ پر مشتمل یہ مہم جعلی مواد، جھوٹی معلومات، امن عامہ و اخلاق کے خلاف رویے اور ناظرین کو متوجہ کرنے کے لئے پالیسی کی خلاف ورزی پر مبنی طریقوں کو نشانہ بناتی ہے۔

دفتر کا کہنا ہے کہ اہم جرائم میں مالی فائدے کی خاطر عوامی ہمدردی کا فائدہ اٹھانے کے لئے جذباتی طور پر جوڑ توڑ کرنے والا مواد پیش کرنا اور کہانیاں بنانے کے لئے قطعی جھوٹ اور تبدیل شدہ صوتی وبصری کا استعمال شامل ہے۔

یہ مہم احتساب کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جس میں بدنیتی پر مبنی مارکیٹنگ کو روکنے کے لئے مختصر ویڈیو پلیٹ فارمز کی ضرورت ہوتی ہے۔ سنگین خلاف ورزی کرنے والے پلیٹ فارمز اور اکاؤنٹس کو سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چین مختصر ویڈیو کی ایک وسیع مارکیٹ ہے۔ جون 2024 تک مختصر ویڈیو صارفین کی تعداد 1.05 ارب تک پہنچ گئی تھی، جو ملک کی کل انٹرنیٹ صارفین کا 95.5 فیصد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!