اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 51 ہزار ہوگئی ، محکمہ...

غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 51 ہزار ہوگئی ، محکمہ صحت

غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ مہاجر بستی پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد شہری دفاع کا عملہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے ایک متاثرہ شخص کو نکال رہا ہے۔(شِنہوا)

غزہ (شِنہوا) غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 کو تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد  51 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ میں محکمہ صحت  نے منگل کے روز  ایک بیان میں کہا  ہےکہ جاری اسرائیلی فوجی حملوں میں 1لاکھ 16ہزار343 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے اور علاقے کی مختلف آبادیوں پر  توپ خانے کی گولہ باری سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران   17 فلسطینی جاں بحق اور 69  زخمی ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کئی  متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں کیونکہ جاری جنگ اور محفوظ راہداریوں کے نہ ہونے سے  امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال 18 مارچ کو اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد سےاب تک 1 ہزار630 فلسطینی جاں بحق اور 4 ہزار302 زخمی ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق  بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور محدود امدادی سامان کی وجہ سے غزہ کی پٹی بدترین انسانی صورتحال سے دوچار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!