اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں پہلے بین العلاقائی ہائیڈروجن بھاری ٹرک روٹ کا آغاز

چین میں پہلے بین العلاقائی ہائیڈروجن بھاری ٹرک روٹ کا آغاز

چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ نئی بین الاقوامی زمینی ۔سمندری تجارتی راہداری کی ایک خشک گودی سے ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والے بھاری ٹرک روانہ ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن جسے سائنوپیک گروپ بھی کہا جاتا ہے، نے باضابطہ طور پر ملک کا پہلے بین العلاقائی ہائیڈروجن بھاری ٹرک روٹ  شروع کردیاہے جو چین کے مغربی علاقوں میں ہائیڈروجن توانائی کے فروغ میں  ایک سنگ میل ہے۔

اس روٹ پر اب ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والے بھاری ٹرکوں سے باقاعدہ مال برداری شروع ہوچکی ہے ۔ 1 ہزار 150 کلومیٹر پر محیط یہ روٹ چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ شروع ہوکر جنوب مغربی صوبے گوئی ژو سے گزرتا ہوا  جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے میں واقع چھن  ژو بندرگاہ تک جاتا ہے۔

سائنوپیک نے اس روٹ پر ہائیڈروجن کی پائیدار رسد یقینی بنانے کے لئے ہائیڈرجن ایندھن بھرنے کے 4 اسٹیشن بھی قائم کئے ہیں۔

یہ علاقے ہائیڈروجن کے وسائل سے مالا مال ہیں جہاں بڑے پیمانے پر پانی سے ہائیڈروجن الگ کرنے اور امونیا ڈی کمپوزنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اس علاقے میں صنعتی ضمنی پیداوار ہائیڈروجن کی سالانہ پیداوار 4 لاکھ ٹن ہے جس کے ساتھ یہ مجموعی طور پر ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی 3لاکھ 60 ہزار ترسیلی گاڑیوں کو درکار  ایندھن کی ضرورت پوری کرسکتاہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!