ہسپانوی ٹیکنالوجی کمپنی ڈینوڈو ٹیکنالوجیز کے ملازمین نے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے صدرمقام گوانگ ژو کا دورہ کیا۔ (شِنہوا)
گوانگ ژو (شِنہوا) رواں سال کے اوائل میں ہسپانوی ٹیکنالوجی کمپنی ڈینوڈو ٹیکنالوجیز نے پہلی مرتبہ چین میں اپنا سالانہ اجلاس منعقد کیا جس میں دنیا بھر سے 700 سے زائد ملازمین جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے صدرمقام گوانگ ژو میں جمع ہوئے۔ ان میں سے 95 فیصد سے زائد پہلی مرتبہ چین آئے تھے۔
ملک کے کسٹم کے اچھی کارکردگی ، شہری ترقی اور آسان طرز زندگی نے ان پر گہرا تاثر چھوڑا۔
ڈینوڈو ٹیکنالوجیز کے بانی اور سی ای او اینجل وینا کا کہنا تھا کہ چینی شہروں میں بین الاقوامیت کی سطح حیران کن ہے یہاں گہرا تجارتی ورثہ اور متحرک اختراع دونوں موجود ہیں جس نے چین میں سرمایہ کاری سے متعلق ہمارا عزم مزید پختہ کیا ہے۔
چین چونکہ اپنے کھلے پن کے اقدامات کو تیز کر رہا ہے اور اسپین سے اپنے اقتصادی تعلقات کو بھی وسعت دے رہا ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ ہسپانوی ادارے چین میں اپنی موجودگی بڑھا رہے ہیں اور کئی مختلف شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کررہے ہیں جو چینی مارکیٹ پر ان کے طویل مدتی اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔
گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر فوشان میں برتن بنانے کی تاریخ طویل ہے ۔ تانگ اور سونگ عہد (1279-618) کے بعد سے یہ خطے برتن سازی کا اہم مرکز رہا ہے۔ 1998 میں ہسپانوی باتھ روم برانڈ روکا گروپ نے فوشان میں اپنا پہلا سینیٹری سرامکس کا پیداواری مرکز قائم کیا تھا اور پھر بتدریج ایک ملک گیر پیداواری نیٹ ورک تیار کرلیا۔
اب کمپنی کے ملک میں 3 بڑے پیداواری مراکز ہیں جو فوشان، مشرقی علاقے سوژو اور شمالی علاقے تانگ شان میں واقع ہیں جس میں سینیٹری سرامکس، اسمارٹ ٹوائلٹس، نلکے، باتھ ٹب اور باتھ روم کے لوازمات سمیت مصنوعات کی ایک وسیع رینج تیار کی جاتی ہے۔
روکا گروپ کے کمیونیکیشن، مارکیٹنگ اور ڈیزائن ڈائریکٹر زاویر ٹوراس کا کہنا ہے کہ اس وقت چین قدیم رہائشی علاقوں کی فعال انداز سے تزئین و آرائش کر رہا ہے جس سے سرامکس کی صنعت کو نئی رفتار ملی ہے چینی صارفین کی صحت مند گھریلو ماحول اور اسمارٹ باتھ روم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ سے نئے مواقع ملنے کی توقع ہےہمیں چین کی طویل مدتی اقتصادی لچک پر بھروسہ ہے۔
