اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، وسطی ایشیا کے نوجوان ڈیجیٹل معیشت میں اشتراک کے لئے سرگرم

چین، وسطی ایشیا کے نوجوان ڈیجیٹل معیشت میں اشتراک کے لئے سرگرم

چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے 60 سے زائد نوجوان نمائندوں نے چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں منعقد ہونے والی ایک مکالماتی تقریب میں شرکت کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں قریبی تعاون کے طریقے تلاش کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

شرکاء نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی، ڈیجیٹل تعلیم سےآگاہی کے فروغ کے علاوہ نوجوانوں کی علاقائی پلیٹ فارمز اور کثیرالملکی اقدامات کے ذریعے ڈیجیٹل جدت پسندی میں شرکت کو بڑھانے کے موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیاہے۔

ساؤنڈ بائٹ (روسی): مرہات زیلکی بایوف، نوجوانوں کا نمائندہ، قازقستان

’’ چین اور قازقستان نے ایسے مختلف پلیٹ فارم قائم کئے ہیں جن کا مقصد باہمی رابطے، خیالات کا تبادلہ اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ہم دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ صاف دل سے جڑے ہوئے ہیں اور ہمارے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ مثال کے طور پر چین اور قازقستان میں متعدد فورمز کا مشترکہ طور پر انعقاد کیا گیا جن میں نوجوانوں کی بھرپور  تعداد نےشرکت کی۔ درحقیقت ایسا تعاون ہمارے لئے معمول کا حصہ بن چکا ہے۔ اس وقت ہمارا تعاون اپنے جوبن پر ہے اور یہ ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ اس کی بنیاد تاریخی اعتبار سے بہت گہری اور مضبوط ہے۔ یہ سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔ ہمارے درمیان خیالات اور نظریات کا تبادلہ لمحہ بہ لمحہ جاری رہتا ہے۔‘‘

شی آن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!