اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے صحت مند چین اقدام میں موٹاپے کے خلاف مہم شامل...

چین نے صحت مند چین اقدام میں موٹاپے کے خلاف مہم شامل کردی

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر روئیلی کے ایک پرائمری سکول میں طالبات والی بال کھیل رہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح سے نمٹنے کی کوششوں کو تیز کر رہا ہے اور وزن پر قابو پانے کی ملک گیر مہم کو صحت مند چین اقدام میں  شامل کر رہا ہے جو قومی صحت کو بہتر بنانے کے لئے 2019 میں شروع کی گئی عوامی صحت کی ایک جامع حکمت عملی ہے۔

اس اقدام کا اعلان نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری ایک مراسلے میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزن پر قابو پانے کی نئی انتظامی مہم زیادہ وزن اور موٹاپے کو ہدف بناتی ہے جسے چینی عوام کے لئے صحت عامہ کا ایک بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

تازہ ترین منصوبے کے تحت چین کا مقصد 2030 تک خاطر خواہ پیشرفت کرنا ہے۔ اہم اہداف میں صحت مند وزن کے انتظام کے لئے معاون ماحول پیدا کرنا، عوامی آگاہی اور مہارتوں کو بڑھانا، صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرنا اور موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کرنا شامل ہے۔

حکام کو زیادہ خطرے والے گروپوں میں وزن سے متعلق صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کی بھی امید ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہمارا مقصد 2030 تک جسمانی وزن کے انتظام میں وسیع پیمانے پر شرکت اور مشترکہ فوائد کا نظام بنانا ہے۔

قومی صحت کمیشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آدھے سے زیادہ چینی بالغ افراد زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں۔ صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو 2030تک یہ تعداد بڑھ کر 70.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

صحت مند چین کے لائحہ عمل میں 2 اضافی اقدامات بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں سے ایک دیہی صحت کو بہتر بنانے اور دوسرا روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!