اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ میں انٹرنیٹ سربراہ اجلاس کے دوران ڈیجیٹل مستقبل کی منظر...

ہانگ کانگ میں انٹرنیٹ سربراہ اجلاس کے دوران ڈیجیٹل مستقبل کی منظر کشی

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں چین کی عوامی سیاسی مشاوتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین وانگ یونگ عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2025 کے ایشیا-بحرالکاہل سربراہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2025 کا ایشیا بحرالکاہل سربراہ اجلاس ہانگ کانگ میں شروع ہوگیا جس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں مستقبل کی ترقی اور امکانات کا جائزہ لینے کے لئے دنیا بھر سے تقریباً ایک ہزار شرکاء نے شرکت کی۔

2 روزہ سربراہ اجلاس مصنوعی ذہانت اور مستقبل کی تشکیل کرنے والی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں ہم آہنگی اور سائبر سپیس میں مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے موضوع کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین وانگ یونگ نے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ ڈیجیٹل دور کو کھلے ذہن کے ساتھ اپنایا ہے اور انٹرنیٹ کی ترقی سے حاصل ہونے والے مواقع اور فوائد ایشیا بحرالکاہل سمیت دنیا بھر کے ممالک کو پیش کئے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کو فروغ دینے، تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے، سائبر سپیس کے تحفظ اور استحکام کو یقینی بنانے، نظم و نسق کا بہتر نظام قائم کرنے اور دنیا کو ڈیجیٹل اور ذہانت کے امتزاج کے روشن مستقبل کی طرف لے جانے کے لئے تیار ہے۔

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹوجان لی نے کہا کہ سربراہ اجلاس شہر کے بین الاقوامی اختراع و ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر ابھرتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہانگ کانگ ملک کی قومی ترقی کے ساتھ مزید گہرائی سے منسلک ہو رہا ہے۔

لی نے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں جب جغرافیائی سیاست اور تجارتی تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں، تعاون انتہائی اہم ہے۔ ہانگ کانگ آزاد تجارت اور کثیر الجہتی تعاون کا چیمپیئن ہے اور سرمایہ کاروں کے لئے مختلف خیر مقدمی پروگرام پیش کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!