چین ، مشرقی خطے میں ہانگ ژو ۔ نان چھانگ تیزرفتار ریلوے لائن سے ایک تیز رفتار ٹرین پویانگ جھیل کے عظیم پل سے گزررہی ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے سرحدی حکام نے جنوری سے مارچ 2025 کے دوران 16 کروڑ 30 لاکھ افراد کے داخلے اور اخراج کو نمٹایا جو گزشتہ سال سے 15.3 فیصد زائد ہے۔
قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر سرحد پار سفر مین لینڈ کے رہائشیوں نے کئے جن کی مجموعی تعداد 8 کروڑ 2 لاکھ 70 ہزار رہی جو گزشتہ سال سے 15.4 فیصد زائد ہے۔
تاہم سب سے تیز تر اضافہ غیر ملکی شہریوں کی جانب سے ہوا جنہوں نے ایک کروڑ 74 لاکھ 40 ہزار سرحد پار دورے کئے جو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33.4 فیصد زیادہ ہیں۔
اسی دوران ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے باشندوں نے 6 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار سفری دورے کئے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا۔
حکام نے چین اور باقی دنیا کے درمیان رابطے اور تبادلے کو فروغ دینے کے لئے مزید وسیع تر اور مزید موثر اقدامات نافذ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link