اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسوڈان میں بے گھر افراد کے کیمپ پر حملوں میں 300 سے...

سوڈان میں بے گھر افراد کے کیمپ پر حملوں میں 300 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے، اقوام متحدہ

بے گھر افراد کا ایک گروپ رضاکارانہ واپسی کے حکومتی پروگرام کے تحت سوڈان کی وسطی  ریاست جزیرہ کے صدرمقام ود مدنی واپس جانے سے قبل ایک بس میں سوار ہے۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا)سوڈان کے قحط زدہ بے گھر افراد کے کیمپ زم زم پر حملوں میں 300 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کا کہنا ہے کہ اسے جمعہ اور ہفتہ کو بے گھر افراد کے زم زم اور ابو شوک کیمپوں اور شمالی دارفور کے الفشر قصبے میں شدید لڑائی کے بعد بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور نقل مکانی کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔

او سی ایچ اے نے کہا ہے کہ  مقامی ذرائع سے ملنے والے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 300 سے زیادہ شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں این جی او ریلیف انٹرنیشنل کے انسانی ہمدردی کے 10 کارکن بھی شامل ہیں جو زم زم کیمپ میں آخری فعال مراکز صحت میں سے ایک میں کام کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کم از کم 23 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔ ان کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ سوڈان میں ہماری مقامی رابطہ کار کلیمنٹائن نکویتا سلامی نے بھی تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جارحیت کے خاتمے اور شہریوں و امدادی کارکنوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

سوڈان میں 15 اپریل 2023 کو دارالحکومت خرطوم پر ریپڈ سپورٹ فورسز ملیشیا کے حملوں کے بعد خانہ جنگی کا آغاز ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!