اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشِنہوا فیگارو گروپ کے ساتھ تعاون بڑھائے گا

شِنہوا فیگارو گروپ کے ساتھ تعاون بڑھائے گا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا فیگارو گروپ کے ڈپٹی جنرل منیجر جین لک بریسے سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے فیگارو گروپ کے ڈپٹی جنرل منیجر جین لک بریسے سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

فریقین نے دونوں اداروں کے درمیان اچھے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ چینی اور فرانسیسی عوام کو ایک دوسرے کو بہتر انداز سے سمجھنے اور اپنی دوستی کو گہرا کرنے میں معاونت کے لئے تعاون کو آگے بڑھانا جاری رکھیں گے۔

فریقین نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی تاکہ خبروں کو جمع کرنے اور ایڈیٹنگ کو بااختیار بنایا جاسکے۔ انہوں نے اہلکاروں کے تبادلے بڑھانے اور عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس کے طریقہ کار کے تحت رابطے اور ہم آہنگی مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!