چینی طیارہ بردار بحری بیڑہ لیاؤننگ گہرے سمندر میں حقیقی جنگی تربیت میں شریک ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کے پاس جنوبی بحیرہ چین میں اپنی علاقائی خودمختاری، بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے بہت سے آپشنز موجود ہیں۔
چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے یہ بات فلپائن کے وزیر دفاع کے بیان سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ترجمان نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کا درست راستہ اختیارکرے۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت جنوبی بحیرہ چین میں جہاز رانی اور پرواز کی آزادی کے حوالے سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مسئلہ فلپائن کی طرف سے ہے جس نے بار بار چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے اور اشتعال انگیز اقدامات کئے ہیں جبکہ خطے سے باہر کے بعض ممالک آگ کو ہوا دے رہے ہیں۔
ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین کو نانہائی ژوداؤ پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے ، جسے انگریزی میں جنوبی بحیرہ چین کے جزائر اور اس کے ملحقہ پانیوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔ متعلقہ پانیوں پر چین خود مختاری کے حقوق اور دائرہ اختیار رکھتا ہے۔
