اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹ"نی جا 2" نے عالمی باکس آفس پر ٹاپ5 میں جگہ بنالی

"نی جا 2” نے عالمی باکس آفس پر ٹاپ5 میں جگہ بنالی

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کے سیام پیراگون شاپنگ مال میں چینی اینیمیٹڈ فلم "نی جا 2” کے کرداروں کے لباس میں ملبوس فنکار تصاویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی اینیمیٹڈ پاور ہاؤس "نی جا 2” نے ڈزنی کی "سٹار وارز: دی فورس اویکنز” کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر اب تک کی 5 ویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

ٹکٹنگ پلیٹ فارم ماؤیان کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ تک فلم کی پیشگی فروخت سمیت عالمی سطح پر کمائی 15.019 ارب یوآن (تقریباً 2.09 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ سنگ میل 29 جنوری کو نئے چینی سال کے موقع پر فلم کے اجرا کے صرف 45 دن بعد حاصل ہوا۔

اس سے فلم کے ریکارڈز کی فہرست میں ایک شاندار اضافہ ہوا ہے جو واحد مارکیٹ میں ایک ارب امریکی ڈالر کی کمائی کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ یہ بلین ڈالر کلب میں داخل ہونے والی پہلی غیر ہالی ووڈ اور دنیا بھر میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بن گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!