اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلویانا میں چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو کے لئے روڈ شو...

ویانا میں چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو کے لئے روڈ شو کا انعقاد

آسٹریا کے اقتصادی چیمبرز کے نائب صدر کرسٹوف میٹ زی نیٹر ویانا میں تیسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو کے سلسلے میں روڈ شو کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ویانا(شِنہوا)تیسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو کا روڈ شو ویانا میں منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعاون کو اجاگر کرنے کے علاوہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

چین اور آسٹریا کے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے اداروں، کاروباری تنظیموں اور کاروباری اداروں کے 200 سے زائد نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل (سی سی پی آئی ٹی) کے چیئرمین رین ہونگ بِن نے کہا کہ سی سی پی آئی ٹی آسٹریا کے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ وسائل اور صنعتی ڈھانچے میں باہمی فوائد تلاش کرنے میں مدد مل سکے اور تعاون کے لئے ترقی کے نئے پہلو تخلیق کرنے میں کاروباری اداروں کی مدد کی جاسکے۔

آسٹریا کے نمائندوں نے کہا کہ وہ عالمی چیلنجز کا مشترکہ طور پر ردعمل دینے اور بین الاقوامی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔

تیسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش اس سال 16 سے 20 جولائی تک بیجنگ میں منعقد ہوگی جس میں جدید پیداوار، صاف توانائی اور دیگر صنعتوں کی سپلائی چین پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!